جاز کی طرف سے صارفین کی آگاہی کے لیے اہم پیغام جاری

جاز کی طرف سے صارفین کی آگاہی کے لیے اہم  پیغام جاری

پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل صارفین کو نشانہ بنانے والی جدید اور پیچیدہ دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے پیشِ نظر جاز نے صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے، کمپنی کے مطابق فراڈ کرنے والے عناصر مختلف طریقوں سے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

فشنگ اور جعلی پیغامات کے ذریعے دھوکہ

ان فراڈز میں فشنگ حملے، جعلی انعامی آفرز، جعلی کالز اور مشکوک لنکس شامل ہیں، یہ پیغامات بظاہر حقیقی لگتے ہیں لیکن ان کا مقصد صارفین سے ذاتی اور مالی معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے۔

برانڈ کے نام کا غلط استعمال

جاز نے نشاندہی کی ہے کہ بعض عناصر کمپنی کے نام اور شناخت کا غلط استعمال کر کے جعلی پیغامات پھیلا رہے ہیں، ان میں انعامات کے دعوے، قرعہ اندازی کی اطلاعات اور اکاؤنٹ سے متعلق جھوٹے انتباہات شامل ہوتے ہیں تاکہ صارفین کو فوری ردعمل پر مجبور کیا جا سکے۔

صدر جاز کا صارفین کیلئے پیغام

کمپنی نے کہا ہے کہ فراڈ کے نئے طریقے انتہائی پیچیدہ ہو چکے ہیں اور ان کی شناخت مشکل ہوتی جا رہی ہے، انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی فوری کارروائی والے پیغام یا انعامی آفر پر یقین نہ کریں اور کبھی بھی پاس ورڈ، پن یا او ٹی پی شیئر نہ کریں۔

سرکاری ذرائع سے تصدیق کی ہدایت

کمپنی نے کہا ہے کہ صارفین جاز کی آفرز اور معلومات صرف سرکاری ذرائع جیسے ویب سائٹ، تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور کسٹمر کیئر سے ہی حاصل کریں تاکہ کسی بھی دھوکے سے بچا جا سکے۔

ڈیجیٹل سیفٹی مہم کا آغاز

جاز نے ملک گیر ڈیجیٹل سیفٹی مہم بھی شروع کی ہے جس کا مقصد عوام کو مختلف فراڈ طریقوں سے آگاہ کرنا ہے، اس مہم میں بتایا جا رہا ہے کہ جدید دھوکہ دہی اکثر فوری اور قابلِ اعتماد شکل میں سامنے آتی ہے۔

صارفین کو کنٹرول اور آگاہی کی فراہمی

کمپنی کے مطابق صارفین اپنی فعال سروسز اور سبسکرپشنز کو خود بھی چیک کر سکتے ہیں تاکہ غیر ضروری یا مشکوک سروسز کی نشاندہی ہو سکے اور ان پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

editor

Related Articles