رات کو بھی آکسیجن خارج کرنے والا پودا، حقیقت کیا ہے؟

رات کو بھی آکسیجن خارج کرنے والا پودا، حقیقت کیا ہے؟

اسنیک پلانٹ گھروں میں لگائے جانے والے مقبول ترین پودوں میں شمار ہوتا ہے۔ ناسا کی معروف کلین ائیر سٹڈی میں بھی اسے ایسے پودوں میں شامل کیا گیا تھا جو اندرونی ماحول کے لیے فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں۔

اس پودے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دیگر کئی پودوں کے برعکس سی اے ایم ضیائی تالیف (CAM Photosynthesis) نظام کے باعث رات کے وقت بھی محدود مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے آکسیجن خارج کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موت سے پہلے انسان کن کیفیات سے گزرتا ہے؟برطانوی نرس کے مشاہدات سامنے آگئے

تاہم یہ تاثر درست نہیں کہ اسنیک پلانٹ 100 فیصد خالص آکسیجن خارج کرتا ہے یا اکیلا کسی کمرے کی تمام ہوا کو نمایاں طور پر صاف کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی آکسیجن پیدا کرنے اور ہوا صاف کرنے کی صلاحیت محدود ہوتی ہے اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔

اس کے باوجود اسنیک پلانٹ گھر یا دفتر کی خوبصورتی بڑھانے، خوشگوار ماحول پیدا کرنے اور اندرونی سبزہ برقرار رکھنے کے لیے ایک بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

editor

Related Articles