15 لاکھ روپے کا انعام کس نے جیتا؟ 750 روپے کے پرائز بانڈ کا نتیجہ جاری

نیشنل سیونگز سینٹر نے 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 107ویں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ قرعہ اندازی کے انعقاد کے ساتھ ہی ملک بھر کے لاکھوں پرائز بانڈ ہولڈرز کا انتظار ختم ہو گیا جو کئی روز سے نتائج کے منتظر تھے۔

نیشنل سیونگز کی جانب سے قرعہ اندازی لاہور میں شفاف اور کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت منعقد کی گئی جس میں مختلف مالیت کے انعامات کے لیے خوش نصیب بانڈ نمبرز کا انتخاب کیا گیا۔ نتائج کے مطابق 15 لاکھ روپے کے پہلے انعام کا حق دار 976106 نمبر والا پرائز بانڈ قرار پایا۔

قرعہ اندازی میں 5 لاکھ روپے کے تین دوسرے انعامات بھی دیے گئے جو 350211، 604285 اور 607262 نمبر والے پرائز بانڈز کے نام رہے۔

اس کے علاوہ 1696 خوش نصیب افراد کو 9 ہزار 300 روپے کے تیسرے انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان تمام کامیاب بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کی جائے گی جہاں سے شہری اپنے بانڈ نمبرز کی تصدیق کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی دوڑ، اوڈی بازی لے گی، گاڑی 90 لاکھ سستی کر دی

نیشنل سیونگز حکام کے مطابق انعامی رقم کی ادائیگی وفاقی حکومت کے نافذ کردہ ٹیکس قوانین کے تحت کی جائے گی۔ ٹیکس فائلرز کی انعامی رقم سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کی انعامی رقم سے 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی جس کے بعد باقی ماندہ رقم ادا کی جائے گی۔

حکام نے پرائز بانڈ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ انعام جیتنے کی صورت میں اصل پرائز بانڈ قومی شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ کسی بھی نیشنل سیونگز سینٹر یا مجاز بینک سے رجوع کریں تاکہ انعامی رقم کے حصول کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ نیشنل سیونگز کی جانب سے مختلف مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سالانہ شیڈول کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔

اس اسکیم کا مقصد شہریوں کو محفوظ بچت کے ساتھ ساتھ انعامات جیتنے کا موقع فراہم کرنا ہے جس کے باعث ہر قرعہ اندازی میں لاکھوں افراد کی دلچسپی دیکھنے میں آتی ہے۔

نیشنل سیونگز کی جانب سے قرعہ اندازی لاہور میں شفاف اور کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت منعقد کی گئی جس میں مختلف مالیت کے انعامات کے لیے خوش نصیب بانڈ نمبرز کا انتخاب کیا گیا۔ نتائج کے مطابق 15 لاکھ روپے کے پہلے انعام کا حق دار 976106 نمبر والا پرائز بانڈ قرار پایا۔

قرعہ اندازی میں 5 لاکھ روپے کے تین دوسرے انعامات بھی دیے گئے جو 350211، 604285 اور 607262 نمبر والے پرائز بانڈز کے نام رہے۔

اس کے علاوہ 1696 خوش نصیب افراد کو 9 ہزار 300 روپے کے تیسرے انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان تمام کامیاب بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کی جائے گی، جہاں سے شہری اپنے بانڈ نمبرز کی تصدیق کر سکیں گے۔

نیشنل سیونگز حکام کے مطابق انعامی رقم کی ادائیگی وفاقی حکومت کے نافذ کردہ ٹیکس قوانین کے تحت کی جائے گی۔ ٹیکس فائلرز کی انعامی رقم سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کی انعامی رقم سے 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی جس کے بعد باقی ماندہ رقم ادا کی جائے گی۔

حکام نے پرائز بانڈ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ انعام جیتنے کی صورت میں اصل پرائز بانڈ قومی شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ کسی بھی نیشنل سیونگز سینٹر یا مجاز بینک سے رجوع کریں تاکہ انعامی رقم کے حصول کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔

editor

Related Articles