وزارت اطلاعات کا آزاد کشمیر میں الجزیرہ کی یکطرفہ رپورٹنگ کا نوٹس

وزارت اطلاعات کا آزاد کشمیر میں الجزیرہ کی یکطرفہ رپورٹنگ کا نوٹس

وفاقی وزارت اطلاعات پاکستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہم نے آج مظفرآباد میں چند مخصوص پولنگ اسٹیشنز سے الجزیرہ کی جانب سے کی جانے والی یکطرفہ رپورٹنگ کا نوٹس لیا ہے۔

مخصوص اوقات کا انتخاب کرکے اور منتخب افراد سے تیار شدہ بیانات نشر کروا کر چینل نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات اور ووٹنگ کے عمل کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :الجزیرہ کی پاکستان مخالف ایک اور خبر جھوٹی نکلی، معافی کی ٹویٹ کردی

اس قسم کی زرد صحافت صرف ان بیرونی عناصر کے ایجنڈے کی تصدیق کرتی ہے جن کے مفادات وابستہ ہیں اور جو اس انتخابی عمل کو متنازع بنانے اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی رائے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 وزارت اطلاعات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مظفرآباد اور آزاد کشمیر کے عوام نے آج اپنے ووٹ کے ذریعے انتشار اور دباؤ کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے اپنی حقیقی عوامی رائے کا واضح اظہار کیا ہے جبکہ الجزیرہ نے آزاد کشمیر کے الیکشن عمل کو یکطرفہ اورگمراہ کن طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی ۔

 

editor

Related Articles