ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ،این ڈی ایم اے کاہنگامی الرٹ جار ی

ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ،این ڈی ایم اے کاہنگامی الرٹ جار ی

اسلام آباد: راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، لاہور اور ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں کئی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس کے بعد محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

شدید بارش کے باعث مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ کئی مقامات پر شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض علاقوں میں گھروں اور دکانوں میں بھی پانی داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ملک میں شدید بارشیں کب تک رہیں گی،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی آ گئی

حکام کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات، دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان موجود ہے، جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، جبکہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور کمزور عمارتوں سے دور رہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال پر نظر رکھیں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے

editor

Related Articles