مہاجرین کی 5 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے

مہاجرین کی 5 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مہاجرین وادی کشمیر کی 5 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 3 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 40 ویلی ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر غفار لون بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے ہیں،حلقہ ایل اے 42 ویلی تھری سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید شوکت نے کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عاصم بٹ دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ ایل اے 43 ویلی فور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد یاسین لون نے پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید بٹ کو شکست دے کر نشست اپنے نام کرلی۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرامرحلہ،پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی ،جاری ، ابتدائی نتائج آنا شروع

حلقہ ایل اے 44 ویلی فائیو سے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار احمد رضا قادری کامیاب قرار پائے، جنہیں ابتدائی نتائج کے مطابق تقریباً 1700 ووٹوں کی برتری حاصل رہی، جبکہ مسلم کانفرنس کی امیدوار مہرالنسا 650 ووٹ حاصل کرسکیں،دوسری جانب حلقہ ایل اے 45 ویلی6 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالماجد خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔

وادی کشمیر کی مہاجر نشستوں کے ان غیر حتمی نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) نے 3 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں حاصل کرلی ہیں، جس کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی میں سیاسی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دیگر حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج بھی مرحلہ وار جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ تمام نتائج کی حتمی تصدیق مکمل گنتی کے بعد کی الیکشن کمیشن سے کی جائے گی۔

editor

Related Articles