عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید بڑ ی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید بڑ ی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر تیل تقریباً 7 فیصد تک سستا ہو گیا۔ اس گراوٹ کے بعد قیمتیں 13 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئیں، جس نے عالمی توانائی مارکیٹ میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 6.35 ڈالر کمی کے بعد 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4.33 ڈالر سستا ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

 یہ بھی پڑھیں :عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوگی؟

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ نمایاں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی محکمہ توانائی کے تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کی ایک بڑی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹریٹجک ذخائر سے 172 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری بھی قرار دی جا رہی ہےجس سے عالمی منڈی میں رسد بڑھنے کے امکانات پیدا ہوئے اور قیمتوں پر دباؤ آیا۔

 یہ بھی پڑھیں :خوشخبری ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر مختلف ممالک کی ایندھن پالیسیوں اور مقامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔ اگر عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو درآمدی ممالک کو ایندھن کی لاگت میں ریلیف ملنے کی توقع ہےتاہم آئندہ دنوں میں عالمی طلب، رسد اور جغرافیائی سیاسی صورتحال قیمتوں کے رخ کا تعین کرے گی۔

editor

Related Articles