Skip to content
پاکستان کے عمیرعارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کرلیا
Home - تازہ ترین - پاکستان کے عمیرعارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف کی بڑی کامیابی ، ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا ۔
انڈر 17 کے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو 2-3 سے شکست سے دوچار کیا ۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فیصلہ کن معرکے میں عمیر عارف نے ابتدائی گیم 4-11 سے ہارنے کے بعد عمدہ کم بیک کیا اور اگلی دو گیمز 11-6 اور 11-5 سے جیت لیں۔
انگلش کھلاڑی نے چوتھی گیم 11-9 سے جیت کر مقابلہ برابر کیا، تاہم عمیر عارف نے فیصلہ کن پانچویں گیم میں 11-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ عمیر عارف ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔