قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کی اجازت مل گئی، این او سی جاری

قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کی اجازت مل گئی، این او سی جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے حسن نواز ، حنین شاہ ،نسیم شاہ اور عثمان خان کو سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں،  اس کے علاوہ معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو بھی سی پی ایل کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

کرکٹرز کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک این او سی جاری کیے گئے ہیں ، ان می  سپنر نعمان علی کو 27 ستمبر تک لنکا شائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :غیر ملکی لیگز کھیلنے کے خواہشمند پاکستانی کرکٹرز کے لیے بڑا دھچکا

سپنر عثمان طارق کو 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ سی پی ایل کے لیے قومی کھلاڑیوں کو این او سی 19 اگست سے جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبریں ، خوشدل شاہ نے خاموشی توڑ دی

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جولائی میں چار ٹیموں پر مشتمل ایک ون ڈے ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ، کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اگست میں ون ڈے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اور وائٹ بال کرکٹرز کے لیے اس میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے جس کے بعد کھلاڑیون کی لیگ میں شرکت بھی غیر یقینی ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles