پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر رہے ہیں تاہم اب قومی آل راؤنڈر نے خود ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنا واضح مؤقف سامنے رکھ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خوشدل شاہ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ چھوڑ رہے ہیں، تاہم یہ بات بالکل غلط ہے۔
There’s fake news going around claiming I’m leaving Pakistan cricket and it’s completely untrue. Pakistan is my home, and representing this country has always been my top priority and greatest honor. Please don’t believe these baseless rumors. My commitment to Pakistan cricket…
— Khushdil Shah (@KhushdilShah_) August 7, 2026


