سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی، عالمی مارکیٹ میں ہلچل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی، عالمی مارکیٹ میں ہلچل

عالمی مارکیٹ میں مسلسل دو ہفتے سے جاری اضافے کے بعد سونے کی بڑھتی  قیمتوں کو بریک لگ گئی ہے جہاں قیمتی  دھات رواں ہفتے خسارے کی جانب گامزن ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج جمعہ کو کمی کا شکار رہی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حالیہ تیزی کے بعد منافع سمیٹنے کے باعث سونے کی قیمت میں دباؤ دیکھا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کو 03:36 جی ایم ٹی تک اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,326.75 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز تقریباً ایک فیصد کمی کے ساتھ 4,382.50 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

سونا گزشتہ روز  5 جون کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، تاہم بعد ازاں قیمت میں 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمتی دھات رواں ہفتے مجموعی طور پر خسارے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق حالیہ تیزی کے بعد کچھ سرمایہ کار منافع حاصل کر رہے ہیں، جبکہ فوری طور پر سونے کی قیمت کو مزید اوپر لے جانے والا کوئی بڑا محرک بھی موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں سونا مسلسل دوسرے روز بھی مہنگا ، فی تولہ قیمت کیا رہی؟

دوسری جانب امریکی مہنگائی کے نسبتاً نرم اعداد و شمار نے بھی مارکیٹ کی سمت پر اثر ڈالا ہے جہاں  جولائی میں امریکی پروڈیوسر قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ صارفین کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی معاشی اعداد و شمار کے بعد ستمبر میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کی توقعات کم ہوگئی ہیں ،  سی ایم ای فیڈ واچ کے مطابق اب شرح سود میں اضافے کا امکان تقریباً 35 فیصد رہ گیا ہے، جو گزشتہ ہفتے 55 فیصد تھا۔

ماہرین کے مطابق کم شرح سود سونے کی طلب کو بڑھا سکتی ہے جبکہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی کی دھمکی نے عالمی بے یقینی میں بھی اضافہ کیا ہے، اگر سونا 4,400 ڈالر فی اونس کی سطح عبور کر لیتا ہے تو رواں سال کے اختتام تک 5,000 ڈالر تک پہنچنے کا امکان بھی موجود ہے، تاہم اس کے لیے مزید تیزی کے عوامل درکار ہوں گے۔

editor

Related Articles