مودی سرکار کو سفارتی دھچکا ،بنگلہ دیشی وزیراعظم کا شیخ حسینہ کی حوالگی تک بھارت جانے سے انکار

مودی سرکار کو سفارتی دھچکا ،بنگلہ دیشی وزیراعظم کا شیخ حسینہ کی حوالگی تک بھارت جانے سے انکار

ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور پراکسیزکی حمایت بھارت کومہنگی پڑ گئی، بنگلا دیش سے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ، ہمسایہ ممالک کی مداخلت ، خطے میں عدم استحکام اور ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی بھارت کا مکروہ ایجنڈا ہے۔

بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق بنگلہ دیش نے واضح کیا ہے کہ بھارتی پراکسی حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیراعظم طارق رحمان بھارت کا دورہ نہیں کرینگے۔

ترجمان بنگلہ دیشی وزارت خارجہ اے کے ایم شاہد کریم نے کہا کہ وزیراعظم طارق رحمان کے دورے سے پہلے بھارت کوموزوں ماحول پیدا کرنا ہو گا، بھارت مجرمہ شیخ حسینہ اوردیگر مفرورملزمان کی حوالگی کے عمل کوتیز کرے ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف جریدے نے بھارت افغانستان گٹھ جوڑ اور افغان پالیسوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم طارق رحمان عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کا دورہ کرچکے ہیں ۔

بھارتی جریدے کے مطابق بنگلہ دیشی عدالت نے مفرور شیخ حسینہ کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مجرم قرار دیکر سزائے موت سنائی تھی۔

ماہرین کے مطابق خطے میں عدم استحکام کیلئے ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور پراکسیز کی حمایت کیلئے بھارت کا مجرمان کو پناہ دینا عالمی قوانین اور اخلاقی اقدار سے عاری ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

editor

Related Articles