چور کی قسمت خراب، گھر میں داخل ہوا مگر چوری سے پہلے ہی سو گیا

چور کی قسمت خراب، گھر میں داخل ہوا مگر چوری سے پہلے ہی سو گیا

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں چوری کی ایک انوکھی واردات پیش آئی، جہاں ایک شخص نقدی اور زیورات چرانے کی نیت سے گھر میں داخل ہوا، تاہم نشے کی حالت میں وہ وہیں سو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چور گھر میں داخل ہوا تو اہلخانہ پہلے ہی سو رہے تھے۔ چوری کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر نشے کی شدت کے باعث ملزم گھر کے اندر ہی بے خبر ہو کر سو گیا۔

صبح جب اہلخانہ بیدار ہوئے تو گھر میں اجنبی شخص کو سویا دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے فوری طور پر پڑوسیوں کو اطلاع دی، جنہوں نے ملزم کو گھیر لیا اور اس سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹی کو ساتھ لے کر دوڑا اور موجودہ عالمی ریکارڈ سے آگے نکل گیا

مقامی افراد کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا تھا، تاہم نشے کے باعث اسے نیند آگئی اور وہ چوری کیے بغیر ہی سو گیا۔بعدازاں واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

پولیس نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں کی سکیورٹی کے حوالے سے محتاط رہیں اور قیمتی سامان کی حفاظت کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

editor

Related Articles