بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ، 80 ہزار ڈالر کی حد پار

بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ، 80 ہزار ڈالر کی حد پار

بٹ کوائن کی قیمت میں ایک بار پھر تیزی آگئی اور دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی نے 80 ہزار ڈالر کی سطح عبور کرتے ہوئے 3 ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی کاروباری اوقات میں بٹ کوائن تقریباً 80 ہزار 323 ڈالر پر ٹریڈ کررہا تھا، جبکہ کاروباری سیشن کے دوران اس کی قیمت 81 ہزار 237 ڈالر تک بھی پہنچی، جو مئی کے وسط کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت میں اگست کے دوران اب تک تقریباً 28 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، جس کے باعث یہ نومبر 2024 کے بعد کسی ایک ماہ میں سب سے بڑے اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کی حالیہ تیزی میں امریکی ڈالر کی کمزوری، امریکی بانڈ مارکیٹ سے متعلق اقدامات اور کرپٹو کرنسی کے لیے واضح قانونی فریم ورک کی توقعات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کانگریس پر کرپٹو کرنسی شعبے کے لیے واضح قانونی تعریفیں متعین کرنے والے قانون کی منظوری پر زور دینے کے بعد بھی بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی شرح سامنے آگئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی بانڈ مارکیٹ میں حکومتی اقدامات اور ڈالر کی قدر میں کمی کے خدشات کے باعث سرمایہ کار سونے اور بٹ کوائن جیسے متبادل اثاثوں کی جانب متوجہ ہورہے ہیں۔

مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سائکامور کے مطابق اگر بٹ کوائن 80 ہزار ڈالر کی سطح سے مستقل طور پر اوپر رہنے میں کامیاب رہا تو اگلا ہدف 95 ہزار ڈالر اور اس کے بعد ایک لاکھ ڈالر کی سطح ہوسکتی ہے۔

یوں بٹ کوائن کی موجودہ تیزی نے کرپٹو مارکیٹ میں ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھا دی ہے، تاہم اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ بدستور برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles