واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اکاؤنٹ سکیورٹی میں اہم اپ ڈیٹس

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اکاؤنٹ سکیورٹی میں اہم اپ ڈیٹس

میٹا نے واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے 3 نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے فیچرز کا مقصد ہیکنگ، غیر مجاز رسائی اور مشکوک کالز سے صارفین کو بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے۔

2 اسٹیپ ویریفکیشن میں بڑی تبدیلی

واٹس ایپ کے موجودہ 2 اسٹیپ ویریفکیشن فیچر کو مزید محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین اب 6 ہندسوں کے پن کے بجائے حروف اور نمبروں پر مشتمل زیادہ طویل پاس ورڈ استعمال کرسکیں گے، جس سے ہیکرز کے لیے پاس ورڈ کا اندازہ لگانا مشکل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:صارفین ہوشیار ! واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکیورٹی میں بڑی تبدیلی کردی

ایک اکاؤنٹ پر متعدد پاس کیز کی سہولت

کمپنی پاس کیز کے فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کررہی ہے۔ صارفین اب اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ساتھ ایک سے زیادہ پاس کیز منسلک کرسکیں گے۔ یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہوگی جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں آپریٹنگ سسٹمز والے فون استعمال کرتے ہیں۔

پاس کیز روایتی پاس ورڈ کے بجائے پن یا بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتی ہیں اور عام طور پر کسی ویب سرور پر محفوظ نہیں ہوتیں، جس سے سکیورٹی بہتر رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خبر، چینل اپڈیٹس اب شیڈول کرنا ممکن ہوگا

نامعلوم نمبرز سے آنے والی کالز کی مزید معلومات

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی ایک نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اب کسی ایسے نمبر سے کال آنے کی صورت میں صارفین کو اس نمبر کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کی جائیں گی جو ان کے کانٹیکٹس میں محفوظ نہیں۔

صارف کو یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ نمبر کسی دوسرے ملک سے ہے یا کال کرنے والا کسی ایسے واٹس ایپ گروپ کا رکن ہے جس میں صارف بھی شامل ہے۔ میٹا کے مطابق ان فیچرز کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوجائیں گے۔

editor

Related Articles