واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خبر، چینل اپڈیٹس اب شیڈول کرنا ممکن ہوگا

واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خبر، چینل اپڈیٹس اب شیڈول کرنا ممکن ہوگا

واٹس ایپ اپنے چینلز کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے ایڈمنز اپڈیٹس کو پہلے سے شیڈول کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیچر کی مدد سے چینل ایڈمنز کسی اپڈیٹ کی اشاعت کے لیے مخصوص تاریخ اور وقت مقرر کر سکیں گے، جس کے بعد وہ مواد طے شدہ وقت پر خودکار طور پر چینل پر شائع ہو جائے گا۔

شیڈول کی گئی اپڈیٹس چینل کے انفو سیکشن میں بھی دکھائی دیں گی، جہاں ایڈمنز انہیں اشاعت سے پہلے دیکھ سکیں گے اور ضرورت پڑنے پر ان میں تبدیلی یا دیگر انتظامی کارروائی کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ پر انسان کم، اے آئی زیادہ؟ نئی تحقیق نے چونکا دیا

یہ فیچر خاص طور پر ان چینل ایڈمنز کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے جو باقاعدگی سے مواد شائع کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی پوسٹس مقررہ وقت پر خودکار انداز میں فالوورز تک پہنچیں۔ اس سہولت سے ایڈمنز کو ہر پوسٹ کو دستی طور پر شائع کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے مواد کی منصوبہ بندی اور اشاعت کا عمل زیادہ آسان ہو جائے گا۔

تاہم، واٹس ایپ نے ابھی تک اس فیچر کی باضابطہ ریلیز یا عام صارفین کے لیے دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ فی الحال یہ سہولت آزمائشی مرحلے میں ہے اور حتمی ورژن میں اس کے فیچرز میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔

editor

Related Articles