یوٹیوب کو ٹکر دینے کی تیاری؟ چینی پلیٹ فارم بِلی بِلی کی عالمی مارکیٹ انٹری

یوٹیوب کو ٹکر دینے کی تیاری؟ چینی پلیٹ فارم بِلی بِلی کی عالمی مارکیٹ انٹری

چین کے معروف ویڈیو پلیٹ فارم بِلی بِلی  نے اپنی سروسز کو ملکی حدود سے باہر پھیلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت عالمی صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز کو پلیٹ فارم سے جوڑنے کیلئے نئی بین الاقوامی ایپ اور ویب سروسز متعارف کرائی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بِلی بِلی کی انٹرنیشنل اینڈرائیڈ ایپ 19 اگست کو لانچ کردی گئی ہے، جبکہ آئی او ایس ورژن بھی جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی بیرون ملک صارفین کیلئے پلیٹ فارم کو مقامی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان کی ویب سائٹ پر بھی کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زمین کے بعد چاند پر بھی ٹریفک کنٹرول،سائنس دانوں کا نیا منصوبہ

عالمی کریئیٹرز کیلئے اکاؤنٹ بنانا بھی نسبتاً آسان بنایا جارہا ہے۔ گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق چین سے باہر موجود کریئیٹرز صرف اکاؤنٹ بنانے اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کیلئے پاسپورٹ یا اسی نوعیت کی شناختی دستاویز فراہم کیے بغیر رجسٹریشن کرسکیں گے۔

 عالمی سطح پر اپنی کمیونٹی کو وسعت دینے کیلئے مختلف شہروں میں بھی موجودگی بڑھا رہا ہے۔ لاس اینجلس، لندن، میکسیکو سٹی، ساؤ پالو، استنبول اور ٹوکیو سمیت کئی شہروں میں اوورسیز کمیونٹی سے متعلق ملازمتوں کے مواقع سامنے آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عالمی پلیٹ فارم کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی مواد کی نگرانی کے نظام کو بھی تیار کیے جارہے ہیں، جن کا مقصد بڑے پیمانے پر اپ لوڈ ہونے والے مواد کی نگرانی اور پلیٹ فارم پر موجود مواد کو بہتر انداز میں منظم کرنا ہے۔

کریئیٹرز کتنی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں؟

بِلی بِلی کی عالمی توسیع کے ساتھ کریئیٹرز کی ممکنہ آمدنی بھی خاصی توجہ حاصل کررہی ہے۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کریئیٹرز کو ہر ایک ہزار ویوز پر تقریباً 0.70 ڈالر مل سکتے ہیں، تاہم یہ رقم کوئی سرکاری یا یقینی عالمی ادائیگی کی شرح نہیں ہے۔ بِلی بِلی نے ہر ایک ہزار ویوز کیلئے 0.70 ڈالر کی کوئی یکساں عالمی شرح باضابطہ طور پر مقرر نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت دہشتگردوں کیلئے خطرناک معاون بننے لگی؟ نئی تحقیق نے خبردار کردیا

چین میں بِلی بِلی پہلے ہی مواد تخلیق کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا پروگرام ( کریئیٹر انسنٹیو)چلا رہا ہے، جس میں کریئیٹرز کیلئے بنیادی انعامات کے ساتھ اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں حصہ بھی شامل ہے۔

بنیادی کریئیٹر انسنٹیو خاص طور پر چھوٹے کریئیٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے ہے اور اس کی موجودہ ماہانہ حد تقریباً 2 ہزار چینی یوآن یعنی تقریباً 280 ڈالر بتائی جاتی ہے، جبکہ اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی اس حد سے الگ ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کریئیٹر کی آمدنی صرف ویوز کی تعداد سے طے نہیں ہوتی۔ ویڈیو کا معیار، حقیقی ویونگ ایکٹیویٹی، صارفین کی دلچسپی، انگیجمنٹ، اشتہارات اور دیگر کارکردگی کے عوامل بھی آمدنی پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

اس لیے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 0.70 ڈالر فی ایک ہزار ویوز کی رقم کو بِلی بِلی کی عالمی سطح پر طے شدہ ادائیگی سمجھنے کے بجائے ایک رپورٹ شدہ اندازہ سمجھنا زیادہ درست ہوگا۔ بِلی بِلی کی عالمی توسیع سے چینی پلیٹ فارم کو نہ صرف نئے صارفین بلکہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کریئیٹرزاور متنوع کانٹینٹ حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

editor

Related Articles