مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب خان چدھڑ کے والد کا انتقال، سپرد خاک کر دیا گیا

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب خان چدھڑ کے والد کا  انتقال، سپرد خاک کر دیا گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری پی پی 97 چوہدری ثاقب خان چدھڑ کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، انتظامی، سماجی، وکلا برادری اور اہل علاقہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عمران محمود، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، ایم پی اے سہیل خان، سابق چیئرمین چوہدری ثقلین سجنکا سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر سیکرٹری بار چوہدری شہزاد ممتاز اور سابق صدر بار چوہدری غلام شبیر شاہد بھی موجود تھے۔

نماز جنازہ کے موقع پر مرحوم کے عزیز و اقارب، دوست احباب، علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات، معززین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے چوہدری ثاقب خان چدھڑ اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت و بخشش کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی شرح سامنے آگئی

اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرنے کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت اور صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔ مرحوم کے انتقال پر علاقے کی سیاسی، سماجی اور وکلا برادری کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles