سوشل میڈیا پر ایک حیران کن ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون اسکوٹی سمیت درخت کی شاخوں پر پھنسی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہیں کہ آخر اسکوٹی درخت کے اوپر پہنچی کیسے؟ واقعے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی، تاہم غیر معمولی منظر نے انٹرنیٹ پر مزاحیہ تبصروں کا طوفان برپا کردیا ہے۔
کئی صارفین نے خاتون کی اس حرکت کو مزاحیہ انداز میں ’خواتین کو بااختیار بنانے کی نئی مثال‘ قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے ڈرائیونگ کی بے مثال مہارت قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ درخت تک پہنچنے کا طریقہ آخر کیا تھا۔
کچھ صارفین نے تو اس منظر کی فزکس سمجھنے کی کوشش بھی شروع کردی اور اندازے لگائے کہ یہ کسی حادثے کا نتیجہ ہے، کوئی غیر معمولی اسٹنٹ یا پھر محض ایسا واقعہ جس کی وضاحت آسان نہیں۔
ویڈیو نے میم پیجز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے، جہاں صارفین درخت پر موجود اسکوٹی دیکھ کر مختلف دلچسپ نظریات پیش کررہے ہیں۔ تاہم حقیقت کیا ہے اور خاتون اپنی اسکوٹی سمیت درخت پر کیسے پہنچیں، اس حوالے سے فی الحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آسکیں۔