قدرتی آفات سے نمٹنے کی ملکی صلاحیت مزید مضبوط بنائی جائے،اسحاق ڈار

قدرتی آفات سے نمٹنے کی ملکی صلاحیت مزید مضبوط بنائی جائے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیت مزید مضبوط بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

مشترکہ سہولت

اجلاس میں این سی او سی اور این ڈی ایم اے میں مشترکہ پاک گلوبل ٹیک سہولت کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

پیشگی وارننگ

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے قدرتی آفات کی نگرانی، پیشگی وارننگ اور تیاری کے حوالے سے این ای او سی کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

جدید منصوبے

اجلاس میں این ڈی ایم اے کے نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی منصوبے اور گلوبل ریزیلینس ہب کے قیام سے متعلق منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اسحاق ڈار کی ہدایت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی ملکی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

بروقت تیاری

اسحاق ڈار نے کہا کہ قدرتی آفات کے بعد ردعمل دینے کے بجائے پیشگی وارننگ اور بروقت تیاری پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے، تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

مربوط عملدرآمد

نائب وزیراعظم نے طے شدہ منصوبوں پر موثر اور مربوط انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

اہم شخصیات کی شرکت

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

editor

Related Articles