ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس کے بعد ایک افغان شہری کا اہم ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے، جس میں اس نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ظالم رجیم سے نجات کی اپیل
افغان شہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ظالم رجیم سے نجات دلائیں اور ہماری ان سے جان چھڑائی جائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ
افغان شہری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے افغانستان اور طالبان رجیم سے متعلق سامنے لائی گئی معلومات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا،اس کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام موجودہ حالات سے پریشان ہیں اور وہ اس صورتحال سے نجات چاہتے ہیں۔
افغان شہری کی جانب سے سامنے آنے والے اس ویڈیو پیغام کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد سامنے آنے والی اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، ویڈیو میں افغان شہری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ افغان حکمرانوں سے نجات کی اپیل کی۔
افغان عوام کی مشکلات
افغان شہری نے اپنے پیغام میں موجودہ نظام کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایسے حالات سے چھٹکارا چاہتے ہیں، اس نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے عوام کو موجودہ مشکلات سے نجات دلانے کے لیے کردار ادا کیا جائے۔
پیغام سوشل میڈیا پر زیرِ بحث
افغان شہری کا یہ ویڈیو پیغام سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث جاری ہے، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں افغانستان سے متعلق دی گئی تفصیلات ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔.