جنوبی انگلینڈ میں عجیب صورتحال، کھٹملوں کے باعث ٹرینیں بند

جنوبی انگلینڈ میں عجیب صورتحال، کھٹملوں کے باعث ٹرینیں بند

جنوبی انگلینڈ میں ٹرینوں کے اندر کھٹملوں کی موجودگی کے بعد کئی ٹرین سروسز معطل کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوگیوں میں کھٹمل ملنے کے بعد جنوب مشرقی انگلینڈ میں چلنے والی کچھ ٹرینوں کو شیڈول سے ہٹا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کھٹملوں کی یہ صورتحال ہیسٹنگز، ایسٹ سسیکس کے قریب ویسٹ مرینا ٹرین کیئر ڈپو تک پہنچ چکی ہے، جبکہ جنوب مشرقی کی ہائی اسپیڈ 1 لائن کی سروسز میں بھی کیڑے دیکھے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے 7 خوبصورت ترین ریلوے اسٹیشنز کون سے ہیں؟

صورتحال کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹرینوں میں کھٹملوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب ڈرائیوروں نے متاثرہ ٹرینوں میں سوار ہونے سے انکار کردیا ہے۔ ڈرائیوروں کا الزام ہے کہ ٹرین آپریٹرز اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے میں ناکام رہے ہیں۔

editor

Related Articles