پاکستانی بولرز کی تربیت کون کرے گا؟ اہم نام سامنے آگیا

پاکستانی بولرز کی تربیت کون کرے گا؟ اہم نام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کنسلٹنٹ کے نام کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے لیے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ کو قومی ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ شان ٹیٹ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیاہ ایئرپورٹ پر تاریخی استقبال

قومی ٹیم کے ساتھ ان کا سابقہ تجربہ نئی ذمہ داریوں میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ اپنی ذمہ داریوں کے سلسلے میں جلد پاکستان پہنچیں گے۔ تاہم، ان کی تقرری اور ذمہ داریوں سے متعلق پی سی بی کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

editor

Related Articles