راکھی ساونت نے صبا قمر کو کیا تحفہ دیا؟ تصاویر سامنے آگئیں

راکھی ساونت نے صبا قمر کو کیا تحفہ دیا؟ تصاویر سامنے آگئیں

بالی وڈ کی معروف شخصیت راکھی ساونت نے دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر سے ملاقات کے دوران انہیں پھولوں کا گلدستہ اور خوبصورت انگوٹھی تحفے میں دے دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیو میں دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار ملاقات کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ راکھی ساونت نے صبا قمر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں خصوصی تحائف پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں:زینب چوٹانی کی پیرس میں انٹری، پاکستانی فیشن عالمی سطح پر متعارف

صبا قمر نے بھی اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جن میں دونوں اداکاراؤں کو خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں راکھی ساونت گانے پر رقص کرتے ہوئے گلدستہ لے کر صبا قمر کے پاس آتی ہیں اور انہیں پھول پیش کرتی ہیں۔ اس موقع پر صبا قمر بھی ان کے ساتھ رقص میں شامل ہو جاتی ہیں، جس سے ملاقات کا ماحول مزید خوشگوار ہو جاتا ہے۔

صبا قمر نے انسٹاگرام اسٹوری پر گلدستے اور انگوٹھی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے راکھی ساونت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ خوبصورت پھولوں اور انگوٹھی کے لیے شکریہ، آپ کی محبت اور خلوص میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles