سعودی عرب : 2 شکاری منگولین باز لاکھوں ریال میں نیلام، قیمت نے سب کو حیران کر دیا!

سعودی عرب :  2 شکاری منگولین باز لاکھوں ریال میں نیلام، قیمت نے سب کو حیران کر دیا!

سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی سعودی فالکنز اینڈ ہنٹنگ نمائش کے افتتاحی نیلام میں منگولیا کے دو شکاری باز مجموعی طور پر 5 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال یعنی تقریباً ایک لاکھ 47 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلام میں کم عمر شکاری باز 1 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال میں فروخت ہوا جبکہ ایک بالغ باز کے لیے خریدار نے 4 لاکھ سعودی ریال کی بھاری رقم ادا کی۔

نمائش میں مسلسل دوسری مرتبہ منگولین بازوں کے لیے خصوصی سیکشن قائم کیا گیا ہے جہاں ان کی جسامت، پھیلے ہوئے مضبوط پروں اور طویل پرواز کی صلاحیت کے باعث سعودی فالکنرز کی جانب سے خاص دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق منگولین ساکر فالکن سخت موسمی حالات میں زندہ رہنے، تربیت کا بہتر ردعمل دینے اور شکار کے دوران برداشت کی غیر معمولی صلاحیت کے باعث خطے میں انتہائی قیمتی سمجھے جاتے ہیں۔

ان باز کے پروں اور جسم کے رنگوں میں پائے جانے والے فرق بھی نیلامی میں ان کی قیمت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

نیلامی سے قبل شرکاء کو بازوں کا قریب سے جائزہ لینے کا موقع بھی دیا گیا جبکہ نمائش میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے فالکنری کے شوقین افراد اور ماہرین شریک ہوئے۔

اس سال سعودی بین الاقوامی بازوں اور شکار کی نمائش میں پہلی بار منگولین بازوں کے لیے الگ حصہ مخصوص کیا گیا ،  بڑی جسامت، لمبے پروں اور سخت موسم برداشت کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے یہ باز سعودی عرب اور خطے کے شکاریوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کے سب سے شور مچانے والے پرندے کون سے ہیں؟ نئی تحقیق میں دو نام سامنے آ گئے

 ہر سال ہونے والی یہ نمائش اب بازوں کے شوقین افراد اور افزائش کرنے والوں کی ایک اہم عالمی منڈی بن چکی ہے۔

editor

Related Articles