پاکستان اور روس کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز،روسی وزیر داخلہ اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان اور روس کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز،روسی وزیر داخلہ اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، جن میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روسی وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، اسلام آباد پہنچنے پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ان کا پرتپاک استقبال کیاولادیمیر کولاکولتسیف کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کے حوالے سے اہمیت حاصل ہے،چار روزہ دورے کے دوران ان کی پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو ہوگی۔

دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور روس کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور تعاون کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔ روسی وزیر داخلہ کی آمد دونوں ممالک کے حکام کو باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور مستقبل کے تعاون کے لیے رابطے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

پاکستانی قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔ اس دورے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطوں کو مزید آگے بڑھانے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles