اسمبلیوں سے مستفیٰ ہونے سے متعلق کوئی آپشن زیرغور نہیں ہے، سلمان اکرم راجہ

اسمبلیوں سے مستفیٰ ہونے سے متعلق کوئی آپشن زیرغور نہیں ہے، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق کوئی آپشن زیر غور نہیں، ہم اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے اور اسمبلیوں میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’لائیو ود مالک‘‘ میں محمد مالک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا نظام کوئی شرم پر کھڑا نہیں ہے، ہم اپنی جگہ کیوں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی جب استعفے دیے تھے تو 16 ارکان پر مشتمل اپوزیشن کی بنیاد پر دو سال حکومت چلائی تھی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اسمبلیوں میں 76 نشستیں ہیں اور وہ وہاں اپنا کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے انتشاری ٹولے نے خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ، جوابی کاروائی میں انتشاری دم دبا کر فرار

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ انقلاب سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ عوام لے کر آتے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انقلاب سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ عوام لے کر آتے ہیں۔ ہمارے پاس کوئی ایسا بٹن نہیں ہے جسے دبائیں اور فوری طور پر لاکھوں لوگ باہر نکل آئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے خیبر پختونخوا میں اٹھائے گئے اقدام سے متعلق کہا کہ اس کے نتائج ضرور سامنے آئیں گے۔ ان کے بقول، آج نہیں تو کل اس اقدام کے نتائج ظاہر ہوں گے۔

Related Articles