میٹا کا نیااے آئی فیچر متعارف، فیس بک استعمال کرنے کا انداز بدلنے کی تیاری

میٹا کا نیااے آئی فیچر متعارف، فیس بک استعمال کرنے کا انداز بدلنے کی تیاری

میٹا نے فیس بک صارفین کو اپنی فیڈ اور ریلز میں نظر آنے والے مواد پر زیادہ کنٹرول دینے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ’یور الگورتھم‘  نامی یہ فیچر مصنوعی ذہانت کی مدد سے صارفین کی دلچسپیوں کو سمجھنے اور ان کے مطابق مواد دکھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ فیچر پہلے انسٹاگرام پر متعارف کرایا گیا تھا، جبکہ اب اسے فیس بک تک بھی توسیع دی جا رہی ہے۔ نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے الفاظ میں بتا سکیں گے کہ وہ کس قسم کی پوسٹس، ویڈیوز اور ریلز دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس طرح انہیں صرف پلیٹ فارم کی خودکار تجاویز پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی سے بچوں کی زندگیوں کو خطرہ، امریکا کی 8 ریاستوں نے اوپن اے آئی’ کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

میٹا کے مطابق صارفین اپنی دلچسپیوں میں تبدیلی کے ساتھ اپنی ترجیحات بھی اپ ڈیٹ کرسکیں گے، جس سے الگورتھم کو ان کی پسند کے مطابق مواد تجویز کرنے میں مدد ملے گی۔

اس مقصد کے لیے فیس بک کے تھری ڈاٹ مینیو میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ یہاں صارفین کو ’یور الگورتھم‘ تک رسائی کے ساتھ ’انٹرسٹڈ‘ اور ’ناٹ انٹرسٹڈ‘ جیسے آپشنز ملیں گے، جن کی مدد سے وہ اپنی پسند یا ناپسند کا اظہار کرسکیں گے۔

میٹا کے مطابق مصنوعی ذہانت صارفین سے اضافی سوالات بھی پوچھ سکتی ہے تاکہ ان کی ترجیحات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

اس تبدیلی کا مطلب کیا ہے؟

فیس بک کا نیا فیچر صارفین کو اپنی ڈیجیٹل دنیا پر زیادہ اختیار دینے کی کوشش ہے۔ تاہم، یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ صارفین کی ترجیحات کے مطابق مواد دکھانے کا یہ نظام عملی طور پر کتنا مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

editor

Related Articles