احتجاج میں شرکت مہنگی پڑگئی؟ عامر خان کے بھانجے کو بھارت چھوڑنے کی ہدایت

احتجاج میں شرکت مہنگی پڑگئی؟ عامر خان کے بھانجے کو بھارت چھوڑنے کی ہدایت

بالی ووڈ اداکار اور عامر خان کے بھانجے عمران خان کو ممبئی پولیس نے 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کے بعد کی گئی۔ مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:زارا نور عباس کے ساتھ اسد صدیقی کی آمد، والدہ کے گرنے پر تنقی

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے بھی اس مظاہرے میں شرکت کی تھی، جس کے دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔ ممبئی پولیس کا مؤقف ہے کہ عمران خان بھارتی شہری نہیں ہیں اور احتجاج میں شرکت کے معاملے پر ان کے خلاف امیگریشن ایکٹ کی متعلقہ شق کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں اداکار کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد عمران خان کی قانونی صورتحال اور ان کے آئندہ لائحہ عمل پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔ تاہم، ان کی جانب سے اس نوٹس پر ردعمل کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

editor

Related Articles