جے یو آئی نے جی 6 فور اسلام آباد کی رہائشگاہوں میں بھاری تعداد میں اسلحہ جمع کرنا شروع کردیا،پولیس ناکوں پراعتراض،فضل الرحمان کو قانون کی عمل داری کیوں کھٹکنے لگی؟

جے یو آئی نے جی  6 فور اسلام آباد  کی رہائشگاہوں میں  بھاری تعداد میں اسلحہ جمع کرنا شروع کردیا،پولیس ناکوں پراعتراض،فضل الرحمان کو قانون کی عمل داری کیوں کھٹکنے لگی؟

 انٹیلی جنس رپورٹس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی سیکٹر جی سکس فور کی گلی نمبر 83 اور 84 میں جے یو آئی (ف) سے منسلک امان اللہ اور دلاور خان کی رہائش گاہوں پر بھاری مقدار میں اسلحہ جمع کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان رہائش گاہوں کے اطراف، جہاں مولانا فضل الرحمان بھی مقیم ہیں، پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت چوکیاں قائم کر دی ہیں تاکہ رہائشی علاقے میں اسلحے کی نقل و حرکت اور ممکنہ استعمال کو روکا جا سکے۔

پولیس چوکیوں کے قیام پر جے یو آئی (ف) کی سیاسی قیادت کی جانب سے تحفظات اور احتجاجی بیانات سامنے آئے ہیں۔ تاہم سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ جب پولیس ناکے امان اللہ اور دلاور خان کی رہائش گاہوں کے باہر قائم کیے گئے ہیں تو مولانا فضل الرحمان اسے اپنی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا معاملہ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان، ان کے بیٹوں، بھائیوں اور جے یو آئی (ف) کے دیگر رہنماؤں کے حوالے سے آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی تجاوزات اور ذاتی مفادات کے لیے سرکاری عہدوں کے مبینہ غلط استعمال جیسے معاملات پر قانونی نوٹسز کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔ ان معاملات پر قانونی فورمز پر وضاحت دینے کے بجائے احتجاجی بیانات اور دھمکیوں کی سیاست اختیار کرنے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :گورنر راج کی مخالفت اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا دفاع،نئے صوبے روکنے کے لیے پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا خطرناک کھیل

مناسب طرزِ عمل یہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان ان الزامات کو غلط قرار دیتے ہیں تو متعلقہ اداروں اور عدالتوں میں شواہد کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کریں، نہ کہ مدارس کے طلبہ کو متحرک کرنے کی دھمکیاں دیں، احتجاجی دباؤ ڈالیں یا پرتشدد ردعمل اور غیر قانونی اجتماعات کے ذریعے امنِ عامہ کو متاثر کرنے کا راستہ اختیار کریں۔

اگر مولانا فضل الرحمان کا مؤقف ہے کہ ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں تو انہیں ثبوت اور وضاحت کے ذریعے اپنا مؤقف واضح کرنا چاہیے۔ دھمکی آمیز سیاسی بیانات اور احتجاجی دباؤ سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔

ریاست کی ذمہ داری ہے کہ قانون کی عمل داری، عوام کے تحفظ اور امنِ عامہ کو یقینی بنائے۔ کسی بھی سیاسی جماعت یا رہنما کو احتجاج کے نام پر تشدد، قانون شکنی یا دباؤ کی سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مولانا فضل الرحمان احتجاج کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں، تاہم ریاستی مؤقف واضح ہے کہ بلیک میلنگ اور بدامنی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

editor

Related Articles