دونمبری کرنے کے تمام حربے ناکام، ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے اہم میچ نے پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا

دونمبری کرنے کے  تمام  حربے ناکام، ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے  اہم میچ نے پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا

دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دلچسپ مقابلے سے قبل ٹاس کے معاملے پر بھی تنازع سامنے آیا، جہاں میچ ریفری کی غلطی کے باعث ٹاس جیتنے کے باوجود ابتدائی طور پر بھارت کو فاتح قرار دے دیا گیا، تاہم پاکستان کے کپتان عبدالصمد کی نشاندہی پر فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔

پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 313 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے حسن نواز نے 79، معاذ صداقت نے 59 اور فرحان یوسف نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، جبکہ شامل حسین نے 33 رنز بنائے۔

314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت اے کی ٹیم 49 اوورز میں 265 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارتی کپتان تلک ورما نے 149 گیندوں پر 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن ان کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

شہباز احمد نے 49 گیندوں پر 56 رنز بنائے اور تلک ورما کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم پاکستانی بولرز نے اہم موقع پر دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کرکے بھارتی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا اور حسن نواز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عمران نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ احمد دانیال نے آخری وکٹ حاصل کرکے پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کردی۔ انہوں نے تلک ورما کو آؤٹ کیا، جبکہ روہیل نذیر نے شارٹ فائن لیگ پر دوڑتے ہوئے عمدہ کیچ پکڑا۔

یوں ٹاس کے تنازع سے شروع ہونے والا فائنل پاکستان شاہینز کی شاندار فتح پر اختتام پذیر ہوا اور بھارت اے کو 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

editor

Related Articles