ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو کیا ہوگا؟ ٹرمپ نے خطرناک دھمکی دے دی

ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو کیا ہوگا؟ ٹرمپ نے خطرناک دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سابق امریکی صدر جارج بش نہیں ہیں اور ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوہری خطرے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ایران کے جوہری پروگرام پر سخت مؤقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا  کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اگر وہ نیوکلیئر طاقت بن گیا تو ان ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے۔

امریکا کے پاس 4 ہزار جوہری ہتھیار

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی جوہری طاقتوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس تقریباً 4 ہزار جوہری ہتھیار ہیں جبکہ روس دوسرے نمبر پر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے مختلف منصوبوں پرغور شروع کردیا،امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

  چین کے پاس اس وقت تقریباً 600 جوہری ہتھیار ہیں۔ تاہم آئندہ 10 برس میں چین کی جوہری صلاحیت امریکی سطح تک پہنچ سکتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ چین فی الحال جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں امریکا سے بہت پیچھے ہے۔ ان کے پہلے صدارتی دور میں امریکی جوہری ہتھیاروں کو جدید بنایا گیا اور نئے ہتھیار بھی تیار کیے گئے۔

جوہری ہتھیاروں میں کمی مشکل کیوں؟

امریکی صدر نے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے امکان پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر یہ فیصلہ کرنا انتہائی مشکل ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تعداد نصف کردی جائے یا ان ہتھیاروں سے مکمل طور پر جان چھڑا لی جائے۔

عالمی فوجداری عدالت پر بھی تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اسے بے قابو قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ چین نے پہلی مرتبہ اس کی مذمت پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ ایران پر کب حملہ کرے گا ؟ امریکی صدر ٹرمپ نے نئی تاریخ بتا دی

 انہوں نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت نے خود کو یہ اختیار دے رکھا ہے کہ کسی بھی ملک کے سربراہ کو گرفتار کرلے۔ ٹرمپ کے مطابق عدالت بغیر کسی وجہ کے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔

editor

Related Articles