توشہ خانہ کیس ٹومیں عمران خان کی ضمانت منظور

توشہ خانہ کیس ٹومیں عمران خان کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی  اس کیس میں رہائی کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی میں تاخیری حربے استعمال کیے ہیں اور ہم ٹرائل کورٹ سے ان کے طرز عمل کا ریکارڈ بھی پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے، میڈیا میں پہلے سے یہ بات چل رہی ہے کہ ضمانت منظور ہو جائے گی۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا کو چھوڑ دیں اور خود کو ان سے مستثنیٰ کرلیں، میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ وہ جان کر بیمار ہوئے، حالانکہ انہوں نے جان بوجھ کر نہیں آیا۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کرایا گیا اور ریاست کے تحفے کی کم قیمت لگاکر ریاست کو نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ دونوں نے اس سے فائدہ اٹھایا۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سوال کیا کہ عمران خان کو کیسے فائدہ ہوا؟ تو ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ جب بیوی کو فائدہ ہوا تو شوہر کو بھی فائدہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی، ہم پوچھتے تھے لیکن توشہ خانہ کی معلومات چھپائی جاتی تھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کیتوشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ان سے 10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *