وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انقلابی معاشی ویژن کے تحت پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیم کاروبار کیلئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“پر اتفاقِ کیا گیا، بزنس کارڈ اسکیم کے تحت ایک سے دس لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا۔”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سمال اور میڈیم لون اسکیم کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا۔چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم کے تحت 5سال تک قرض ادا کرنا ہوگا،کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10ایریاز میں ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہوسکے گا۔
نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی سٹارٹ اپ کے لئے ترجیحا قرض مل سکے گا۔وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بزنس کارڈ اور”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“سے متعلق اموراور تجاویز پر غور کیاگیا۔