عمران خان نے مذاکراتی پیش رفت نہ ہونے پر سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا، وکیل فیصل چوہدری

عمران خان نے مذاکراتی پیش رفت نہ ہونے پر سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا، وکیل فیصل چوہدری

اڈیالہ جیل میں 190ملین پائونڈ کیس کی سماعت آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190ملین پاونڈ کیس کی سماعت ابھی جاری ہے۔ عدالتی کمرہ بہت ٹھنڈا ہے، ہم نے درخواست کی ہے کہ سماعت ملتوی کی جائے مگر جج صاحب آج ہی کیس کی سماعت ختم کرنے پر بضد ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی حکومت کو دھمکی، آخری کارڈ سب کے سامنے لے آئے

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس ایک ایسے ادارے کا ٹیسٹ ہے، جو سیرت النبی کی تعلیم کیلئے بنایا گیا۔ القادر ٹرسٹ غریبوں کے لیئے قائم کیا گیا، کیس مضحکہ خیز بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ اگر اس کیس میں عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو مجھے حیرانی نہیں ہوگی۔

فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے اتوار تک مذاکراتی پیش رفت نہ ہونے پر سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کہنا ہےکہ یا تو مطالبات مان لیں یا ہمیں بتائیں مطالبات کیوں نہیں مانے جاسکتے۔ مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کے لیئے بلایا گیا ہے، حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بانی پی ٹی آئی سے کروائے۔

editor

Related Articles