20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں نمایاں کمی

20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں نمایاں کمی

ملک میں 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں 20 کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت میں اپریل کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمارکے مطابق اپریل میں ملک میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1642.33 روپے رہی جومارچ کے مقابلے میں 6.62 فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 31.86 فیصد کم ہے۔

مارچ میں ملک میں 20 کلو گرام آٹا کی اوسط قیمت 1758.84 روپے اور گزشتہ سال اپریل میں 2410.013 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

سونے کی قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہو گئی

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1711.08 روپے رہی، راولپنڈی میں اوسط قیمت  1704.91 روپے، گوجرانوالہ میں 1596.84 روپے، سیالکوٹ میں 1625.66 روپے، لاہور میں 1553.83 روپے رہی۔

فیصل آباد میں اوسط قیمت 1552.51 روپے، ملتان میں 1547.68 روپے، بہاولپور میں 1604.70 روپے، کراچی میں 1652.93 روپے، حیدرآباد میں 1760.79 روپے، سکھر میں 1501.97 روپے، لاڑکانہ میں 1544.22 روپے، پشاور میں 1650.92 روپے، بنوں میں 1582.56 روپے، کوئٹہ میں 1787.46 روپے اور خضدار میں 20 کلو گرام آٹا کی اوسط قیمت 1864.43 روپے رہی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *