ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، شہری مہنگائی سے متاثرملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،خصوصاً کراچی اور اسلام آباد میں شہری مہنگے آٹے خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں شہر قائد اور شہر اقتدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے تک پہنچ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سیالکوٹ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 217 روپے بڑھ گئی۔ لاہور، گوجرانوالہ،

ملتان اور بنوں میں اضافہ تقریباً 200 روپے، بہاولپور میں 193 روپے 34 پیسے، راولپنڈی میں 187 روپے 67 پیسے، اسلام آباد میں 173 روپے 33 پیسے، سرگودھا 173 روپے، سکھر 160 روپے، کوئٹہ 130 روپے، کراچی اور سکھر 100 روپے، جبکہ پشاور میں 50 روپے تک رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :چینی کے بعد گندم اور آٹے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

حالیہ قیمتوں کے مطابق راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1,786 روپے 67 پیسے، کوئٹہ 1,690، حیدرآباد 1,680، سیالکوٹ 1,667، ملتان 1,666 روپے 66 پیسے، بہاولپور 1,660، پشاور اور بنوں 1,650 روپے تک پہنچ گئی۔ گوجرانوالہ میں 1,650، فیصل آباد اور سرگودھا 1,640، لاہور اور خضدار میں 1,600 روپے، سکھر میں 1,560 اور لاڑکانہ میں 1,500 روپے تک نوٹ کی گئی۔

editor

Related Articles