پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی اور 7 نومبر کو پاکستان اور بھارت کی کرِکٹ ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی اور 7 نومبر کو پاکستان اور بھارت کی کرِکٹ ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہونگی۔
ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اسکواڈ ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین تین ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 7 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی ۔
مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان
ہانگ کانگ سکسز 12 ٹیموں پر مشتمل ہے جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ سی میں بھارت، پاکستان اور کویت ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عباس آفریدی کی قیادت میں ہانگ کانگ سکسز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں ایشیا کپ میں تین بار آمنے سامنے آ چکی ہیں۔.
پاکستان گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے میچز جمعہ 7 نومبر کو ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز پر مشتمل ہے جبکہ رضا کچلو ٹیم مینجر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے تاریخ رقم کردی، ٹی 20 کرکٹ کا بڑا ریکارڈ ٹوٹ گیا

