معروف کار ساز کمپنی کی صارفین کے لئے بڑی آفر

معروف کار ساز کمپنی کی صارفین کے لئے بڑی آفر

پاکستان میں ایم جی موٹرز نے پاکستان آٹو پارٹس شو کے دوران اپنے صارفین کے لیے خصوصی رعایتی آفرز متعارف کروائی ہیں، جن کا مقصد ملک میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مزید فروغ دینا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ آفرز صرف 14 نومبر سے 16 نومبر تک محدود مدت کے لیے دستیاب ہوں گی۔ اس لیے کمپنی نے خریداروں کے لیے ان تین دنوں کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

ایم جی موٹرز کے مطابق پروموشن میں مختلف ماڈلز پر اہم فوائد شامل کیے گئے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ وہ صارفین جو اس دوران ایم جی ایس ایس PHEV کی بکنگ کرائیں گے، انہیں مفت پورٹ ایبل چارجر فراہم کیا جائے گا، جو ہائبرڈ گاڑی استعمال کرنے والوں کے لیے ایک عملی سہولت ہے۔

اسی طرح ایم جی فور Excite اور ایم جی ZS Excite خریدنے والے خریداروں کے لیے 5 لاکھ روپے کی رعایت رکھی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ رعایت رواں سال کے دوران قیمت میں کمی کا سب سے بڑا اعلان ہے، جو صارفین کے مالی بوجھ میں واضح کمی لا سکتی ہے۔

کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان رعایتی آفرز سے فائدہ اٹھانے کے لیے گاڑی کی بکنگ کے وقت کم از کم جزوی ادائیگی ضروری ہوگی، جب کہ تمام آرڈرز کو نومبر کے مہینے میں ہی انوائس کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ، ایم جی گاڑیوں کیلئے خصوصی رعایت آگئی

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش نہ صرف صارفین کو بہتر قدر فراہم کرنے کے لیے ہیں بلکہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ہائبرڈ اور الیکٹرک کاروں کی مارکیٹ کو سہارا دینے کے لیے بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

ایم جی موٹرز نے مزید بتایا کہ یہ پروموشنز صرف تین روزہ ایونٹ تک محدود ہیں اور 16 نومبر کے بعد دستیاب نہیں ہوں گی۔ اس لیے کمپنی نے ممکنہ خریداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر فیصلہ کر کے ان خصوصی آفرز سے فائدہ اٹھانے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

یہ محدود المیعاد پیشکش نہ صرف قیمت میں اہم فائدے فراہم کرتی ہیں بلکہ جدید گاڑیوں کے استعمال کے رجحان کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

Related Articles