جوں جوں رجب المرجب کا مہینہ اپنے اختتام کی طرف جارہا ہے ،پاکستان میں شب برات کے حوالے سے عوام میں دلچسپی بڑھ گئی ہے، اسلامی کیلنڈر کے مطابق شب برات شعبان المعظم کے چاند کے نظر آنے کے بعد منائی جاتی ہے اور یہ رات 14 اور 15 شعبان کی درمیانی رات کو مقدس رات کے طور پر منائی جاتی ہے۔
سال 2026 میں شب برات ممکنہ طور پر3 فروری بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔
شب برات کو اسلامی عقائد میں بڑی اہمیت حاصل ہےیہ رات اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت کے حصول کے لیے عبادت، توبہ اور دعاؤں کی رات سمجھی جاتی ہے۔
اس رات لوگ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، نفل نمازیں پڑھتے ہیں، روزہ رکھنے کی نیت کرتے ہیں اور اللہ سے اپنی گناہوں کی معافی طلب کرتے ہیں ۔
اہلِ علم کا کہنا ہے کہ شب برات کی رات عبادات کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کی مدد، صدقہ اور خیرات بھی دی جانی چاہیے تاکہ روحانی فوائد زیادہ سے زیادہ حاصل ہوں۔
مساجد اور اسلامی مراکز میں اس رات خصوصی محافلِ ذکر اور دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جہاں علماء اور مذہبی رہنما لوگوں کو اس رات کی فضیلت اور عبادت کے طریقے بتاتے ہیں ،رویت ہلال کمیٹی شب برات کے چاند کی رویت کے بعد حتمی اعلان کر ے گی ۔