بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے ایک اور مفت سہولت کا اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے ایک اور مفت سہولت کا اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مستحق خاندانوں کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب رجسٹرڈ بینیفشریز کو سوشل پروٹیکشن والٹ کے تحت مفت موبائل سم کارڈز فراہم کیے جائیں گے،یہ سم کارڈز خاص طور پر اس لیے دیے جا رہے ہیں تاکہ 8171 کے ذریعے ادائیگیوں اور دیگر اہم اطلاعات براہِ راست اور محفوظ انداز میں وصول کی جا سکیں ۔

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ترجمان کے مطابق  مستحق افراد سم کارڈ حاصل کرنے کے لیے اپنے اصل قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ قریبی  بی آئی ایس پی کیمپ یا دفتر میں جا سکتے ہیں،وہاں اسکریننگ کاؤنٹر پر اہلیت کی تصدیق کے بعد ٹوکن دیا جائے گا جس کے بعد سم اجرا کاؤنٹر پر

با ئیومیٹرک تصدیق مکمل ہونے کے بعد سم فوری طور پر ایکٹیو کر دی جائے گی،مفت سم کارڈ حاصل کرنے والے افراد کے لیے چند اہم ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں سم کارڈ صرف ذاتی استعمال کے لیے ہے کسی اور کو نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں :بی آئی ایس پی کا گزشتہ تین سال سے مستفید ہونیوالے افراد کا ازسر نو سروے کرانے کا فیصلہ

سم ہر وقت آن رکھیں تاکہ بی آئی ایس پی کی جانب سے بھیجے جانے والے تمام اہم پیغامات بروقت وصول ہوں کسی غیر مجاز شخص یا ادارے سے سم یا سروس کے لیے رابطہ نہ کریں کیونکہ یہ بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن والٹ نظام کے تحت رقم کی ادائیگی کا عمل مزید شفاف اور آسان بنایا گیا ہے،مستقبل میں تمام بی آئی ایس پی ادائیگیاں اسی والٹ کے ذریعے مستحق افراد تک پہنچیں گی اور ادائیگیوں سے متعلق پیغامات بھی اسی سم پر موصول ہوں گے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے زور دے کر کہا کہ خواتین بینیفشریز مفت سم کارڈ حاصل کرنے کے لیے کسی کو ادائیگی نہ کریں سم اور سوشل پروٹیکشن والٹس کی خدمات صرف بی آئی ایس پی کے ذریعے فراہم کی جائیں گی تاکہ شفافیت اور حفاظت یقینی بنائی جا سکے،اس اقدام کا مقصد نہ صرف مالی امداد کی فراہمی کو آسان بنانا ہے بلکہ مستحق افراد کو براہِ راست اور محفوظ پیغامات کی سہولت بھی فراہم کرنا ہے ۔

editor

Related Articles