یورپ میں مقیم افغان مہاجرین کی بعض غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث سیکیورٹی خدشات میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے، جس پر سویڈن نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
جرمنی، ایران اور ترکیہ کے بعد اب سویڈن بھی افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کردیا، اس حوالے سے سویڈن کے وزیر برائے امیگریشن کا افغان مہاجرین سے متعلق سخت موقف سامنے آگیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ مہاجرین سے متعلق دستاویزات کا ایک مشترکہ اور مؤثر نظام متعارف کرایا جائے تاکہ غیر قانونی مہاجرین کی نشاندہی اور ملک بدری کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
سویڈش وزیر کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے پر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد ختم ہو سکتا ہے۔
سویڈن کے وزیر برائے امیگریشن نے افغان مہاجرین سے متعلق واضح کیا کہ جرائم میں ملوث کسی بھی افغان مہاجر کو ہماری سوسائٹی میں رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیوں کے بعد بھارت کا ایران کی چابہار بندرگاہ سے انخلا

