لیبر پارٹی نے گریٹر مانچسٹر کے میئر کا انتخاب جیت لیا، بیو کریگ نئی میئر منتخب

لیبر پارٹی نے گریٹر مانچسٹر کے میئر کا انتخاب جیت لیا، بیو کریگ نئی میئر منتخب

برطانیہ میں ہونے والے گریٹر مانچسٹر کے میئر کے انتخاب میں حکمران لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی۔ لیبر پارٹی کی امیدوار بیو کریگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر گریٹر مانچسٹر کی نئی میئر منتخب ہو گئی ہیں۔

یہ نشست اس وقت خالی ہوئی تھی جب سابق میئر اینڈی برنہم رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے، جس کے بعد نئے میئر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرائی گئی۔ انتخابی عمل میں لیبر پارٹی اور ریفارم یو کے کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستانی نژاد میئر لندن سر صادق خان کو برطانیہ کا بڑا اعزاز مل گیا

خبر رساں اداروں کے مطابق انتخاب میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جبکہ مجموعی ٹرن آؤٹ تقریباً 25 فیصد رہا۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیبر پارٹی کی امیدوار بیو کریگ نے 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی، جبکہ ریفارم یو کے کی امیدوار سیان اسٹلی 1 لاکھ 57 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات، حکمران پارٹی کو 1300 سے زائد نشستوں پر شکست ،ریفارم یو کے نے میدان مار لیا

گریٹر مانچسٹر کے میئر کا انتخاب جیتنا لیبر پارٹی کے لیے ایک اہم کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب برطانیہ میں مختلف سیاسی جماعتیں مقامی سطح پر اپنی عوامی حمایت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ دوسری جانب ریفارم یو کے نے بھی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کیا تاہم وہ لیبر پارٹی کی برتری ختم کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا

editor

Related Articles