سونے کی قیمت گرنے لگی ،فی تولہ بڑی کمی ہوگئی

سونے کی قیمت گرنے لگی ،فی تولہ بڑی کمی ہوگئی

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی بدلتی صورتحال پر مرکوز ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 614 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں معمولی کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے جہاں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معمولی اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی، اور بین الاقوامی مالیاتی صورتحال سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات اسلامی دنیا سے تعلقات سمیٹنے لگا،3 اہم مسلم ممالک کیلئے سفری پابندی لگا دیں

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعرات کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا جب فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ اس پس منظر میں ہفتے کی کمی کو وقتی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی نے سونے کے برعکس تیزی دکھائی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 193 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 14 روپے تک جا پہنچی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار متبادل قیمتی دھاتوں میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں

editor

Related Articles