ہواوے نے بچوں کے لیے کیمرہ اور سیفٹی فیچرز والی نئی اسمارٹ واچز متعارف کرا دیں

ہواوے نے بچوں کے لیے کیمرہ اور سیفٹی فیچرز والی نئی اسمارٹ واچز متعارف کرا دیں

ہواوے نے بچوں کے لیے جدید اسمارٹ واچز متعارف کرا دیں، کیمرہ اور سیفٹی فیچرز نے سب کو حیران کردیا۔ہواوے نے اپنی نئی اسمارٹ واچز ’’واچ کڈز ایکس(X1) اور واچ کڈز ایکس(X1)پرو متعارف کرا دی ہیں، جنہیں خاص طور پر بچوں کی حفاظت، رابطے اور تفریح کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی نے ان ڈیوائسز کو اپنی عالمی اینویٹیو پروڈکٹ لانچ تقریب کے دوران پیش کیا، جہاں دیگر نئی اسمارٹ واچز بھی متعارف کرائی گئیں۔دونوں واچز میں 1.82 انچ امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ ان کا منفرد 360 ڈگری گھومنے والا ڈیزائن بچوں کو اسے ایک چھوٹے ہینڈ ہیلڈ کیمرے کی طرح استعمال کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ریڈمی کی اسکرین اور طویل بیٹری لائف کے ساتھ نئی اسمارٹ واچ متعارف

واچ کڈز ایکس (X1) میں سلیکون اسٹریپ دی گئی ہے جبکہ ایکس(X1) پرو میں ڈی ٹیچ ایبل ڈیزائن موجود ہے جو اسے کیمرہ اسٹائل کیس میں فٹ ہونے دیتا ہے۔دونوں ماڈلز میں ایم پی (5MP)فرنٹ اورایم پی (13MP) ریئر کیمرہ موجود ہے، جس کے ذریعے ایچ ڈی(HD) ویڈیو کالز اور تصاویر لی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بلیک ہول کے طاقتور جیٹس کی رفتار نے سائنس دانوں کو حیران کردی

ہواوے نے بچوں کی حفاظت پر خاص توجہ دیتے ہوئے ان واچز میں ریئل ٹائم لوکیشن ٹریکنگ، سیف زون الرٹس، ویڈیو کالنگ، ایمرجنسی ایس اوا یس(SOS)بٹن اور ایپ کنٹرول جیسے فیچرز شامل کیے ہیں۔کمپنی کے مطابق اگر بچہ پانچ بارایس او ایس(SOS) بٹن دبائے تو واچ فوری طور پر ایمرجنسی کال یا الرٹ بھیج سکتی ہے۔

واچز میں ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ اور جذباتی کیفیت کو ٹریک کرنے والے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔واچ کڈزایکس(X1) کی قیمت تقریباً 293 ڈالر جبکہ ایکس(X1) پرو کی قیمت تقریباً 410 ڈالر رکھی گئی ہے اور یہ جلد مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

editor

Related Articles