پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اب مٹی کا تیل بھی مہنگا ہونے سے عوام پر ایندھن کے اخراجات کا مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اب مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا