فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپئن اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 30ویں منٹ میں فیبیان کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔
بیلجیئم نے بھی بھرپور جواب دیا اور 41ویں منٹ میں ڈی کیٹالارے نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ یہ رواں ٹورنامنٹ میں اسپین کے خلاف ہونے والا پہلا گول بھی تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آخری لمحات تک سنسنی خیز رہا، تاہم 88ویں منٹ میں مرینو نے فیصلہ کن گول کر کے اسپین کو 1-2 کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔