آرمانی بیوٹی کی تقریب میں سجل علی اور حمزہ سہیل ایک فریم میں،مداح خوش

آرمانی بیوٹی کی تقریب میں سجل علی اور حمزہ سہیل ایک فریم میں،مداح خوش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار حمزہ سہیل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ دونوں پہلی مرتبہ ایک عوامی تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی مبینہ قربت اور شادی سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔

سجل علی اور حمزہ سہیل نے گزشتہ برس ڈرامہ ’’زرد پتوں کا بن‘‘ میں پہلی بار ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ڈرامہ ’’دل والی گلی میں‘‘ میں بھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے، جہاں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں :حمزہ حبیب نے سالگرہ پر اہلیہ مومنہ اقبال سے کیاکہا؟تفصیلات سامنےآگئیں

ان دونوں کے درمیان دوستی اور ممکنہ شادی سے متعلق افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں، تاہم سجل علی اور حمزہ سہیل نے کبھی ان خبروں کی تصدیق نہیں کی، نہ ہی اس سے قبل کسی عوامی تقریب میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے۔

اب پاکستان میں آرمانی بیوٹی کے پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب میں دونوں اداکار ایک ساتھ شریک ہوئے۔ سجل علی اور حمزہ سہیل نے سیاہ رنگ کے مغربی لباس زیب تن کیے اور میڈیا کے سامنے ایک ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:رنگ و نسل پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا، امیتابھ بچن کو شدید تنقید کا سامنا

دونوں کی یہ مشترکہ موجودگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح ان کی جوڑی کو خوب سراہ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے شادی کی افواہوں پر ایک بار پھر تبصرے کیے، تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے تاحال ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles