سندھ حکومت کی ہدایت پر کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

سندھ حکومت کی ہدایت پر کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

سندھ حکومت کی ہدایت پر کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا گیا، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور فلور ملز مالکان کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد آٹے کی ایکس مل قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا گیا۔

مذاکرات کے بعد فلور ملز مالکان نے اعلان کیا کہ آٹے کی ایکس مل قیمت 133 روپے سے کم ہو کر 125 روپے فی کلو ہو جائے گی، جبکہ اس فیصلے کے بعد ہول سیل اور ریٹیل سطح پر بھی آٹے کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

اجلاس میں چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عبدالجنید، وائس چیئرمین، سابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن، فلور ملز مالکان، سیکریٹری فوڈ غلام عباس، چیئرمین چیف منسٹر انسپیکشن اینڈ انکوائریز ٹیم سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :آٹے کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران بڑا اضافہ، بعض شہروں میں 20 کلو تھیلا 1250 روپے تک مہنگا

مذاکرات کے دوران یہ بھی طے پایا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف مل سکے۔ا

س موقع پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں کم قیمت پر آٹے کے فیئر پرائس اسٹالز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ شہری براہ راست رعایتی نرخوں پر آٹا خرید سکیں۔

editor

Related Articles