اغوا اور کرپٹو ڈکیتی کیس،منیب بٹ کو عدالت کی طرف سےبڑا ریلیف مل گیا

اغوا اور کرپٹو ڈکیتی کیس،منیب بٹ کو عدالت کی طرف سےبڑا ریلیف مل گیا

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اداکار منیب بٹ سے متعلق اغوا اور ڈکیتی کے مقدمے کا 7 صفحات پر مشتمل عبوری چالان جمع کرا دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے کے مدعی محمد متعال کو 23 اپریل کو شاہراہ فیصل سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، جہاں ملزمان نے ان سے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ الزام ہے کہ واردات کے بعد ملزمان مدعی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں :تیسری شادی کے بعد عامر خان کا ایک اوربڑا فیصلہ سامنے آگیا

عبوری چالان میں اداکار منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ان پر ملزمان کو مری میں رہائش فراہم کرنے کا الزام تھا، تاہم تحقیقات کے دوران اس دعوے کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت نہیں مل سکا۔

چالان کے مطابق پولیس اہلکار غالب کو مفرور قرار دیا گیا ہے، جبکہ شاہد ستار، محمد سلیم، علیم اور وزیر محمد کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق اداکار منیب بٹ، محسن راجپر اور عبد الرحمن چانڈیو اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں، جبکہ کیس کی مزید کارروائی عدالت میں جاری ہے۔

editor

Related Articles